Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگلور میں نوجوان کے قتل پر کشیدگی

بنگلور۔۔۔۔منگلور کے مضافاتی علاقہ کاٹی پلہ میں ایک نوجوان کے قتل کی اطلاع ملنے پر منگلور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ دیپک کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہندوتنظیموں نے سورتکل اور کاٹی پلہ میں احتجاج کرتے ہوئے بسوں پر پتھراؤ کیا۔علاوہ ازیں دیپک کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ مقتول کے اہل خانہ کو 50لاکھ روپے معاوضہ کا بھی مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر ششی کانت سینتھل نے موقع واردات پر پہنچ کر حکو مت کی جانب سے 10لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ۔

شیئر: