Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آرسی کے بہانے بنگالی باشندوں کو بھگانے کا الزام بے بنیادہے،وزیر داخلہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔حکومت نے آسام میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن( این آرسی) کے نام پر بنگالی باشندوں کو ریاست سے بھگانے کی سازش کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ پہلی فہرست میں جن کے نام چھوٹ گئے ہیں وہ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔ لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ارکان کے ہنگامے کے دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بیان دیکر ایوان کو اس سلسلے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں این آر سی کا کام سپریم کورٹ کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ پہلی فہرست میں ایک کروڑ 90 لاکھ لوگوں کا نام آیا ہے ، جن کا نام نہیں آیا انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

شیئر: