Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی

کراچی .... پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور ذخائر 20.1543 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے پاس اس وقت 14.1067 ارب ڈالر موجود ہیں اور گزشتہ ہفتے کی نسبت ان میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔

شیئر: