Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3منزلہ عمارت سے گرنے والے پلے کو لوگوں نے بچالیا

پارکے، برازیل..... کہتے ہیں کہ زندگی ہر ایک کو پیاری ہوتی ہے۔ خواہ وہ انسان ہو یا جانور مگر پالتو جانوروں کے شائقین اپنے جانوروں کا خیال رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے ہر طرف سے چاہتے ہیں کہ انکے پالے ہوئے جانور محفوظ اور سلامت رہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں اس  وقت دیکھنے میں آیا جب ایک پلا کثیر المنزلہ عمارت کی تیسری منزل سے  نیچے گرنے والا تھا تو عمارت کے کئی مکین فوری طور پر اسکی مدد کو آگئے اور بالکونی کے نیچے چادر تان کر کھڑے ہوگئے۔ جہاں ٹینا نامی پلا  بڑی آسانی سے گرا اور بحفاظت چلتا ہوا بھاگ گیا۔ ٹینا کے مالک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اس وقت اپنے گھر میں نہیں تھا۔ کچھ لوگوں کا کہناہے کہ آس پاس آتشبازی ہورہی تھی اور یہ پلا اسی آتشبازی کے شور اور روشنی کی زیادتی کے سبب گھبرا کربھاگ جانا چاہتا تھا۔ یہ واقعہ سال نو کی آمد کے وقت کا ہے جب جشن منانے والے افراد بڑے پیمانے پر آس پاس کے علاقوں میں آتش بازی کررہے تھے۔ پارکے کا علاقہ وسطی مغربی برازیل میں واقع ہے۔ پلے کے زندہ سلامت بچ جانے کا لوگوںنے خیر مقدم کیا ہے۔

شیئر: