Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’فرق زمانی‘‘ کا سب سے دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ

آکلینڈ.....  فرق زمانی عالمی جغرافیہ میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور اسی فرق کی وجہ سے  اکثر نت نئے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جو سال نو کے موقع پر  پیش آتے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس میں  ایک طیارہ  2018ء میں آکلینڈ ایئرپورٹ سے روانہ ہوا اور اسے ہونولولو پہنچنا تھا لیکن جب طیارہ ہونولولو پہنچا تو پتہ چلا کہ وہاں ابھی تک 2017ء چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  ہوائین ایئرلائنز کی پرواز ایچ اے ایل 446 آکلینڈ ایئرپورٹ سے یکم جنوری 2018ء کو  12بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوا لیکن جب وہ ہونولولو پہنچا تو وہاں31 دسمبر 2017 ء  تھا۔ جس وقت یہ طیارہ ہونولولو ایئرپورٹ پہنچا اس وقت وہاں صبح کے 10بجکر 16منٹ ہوئے تھے ۔ اس حیران کن   پرواز سے لطف اندوز ہونے والوں کا کہناہے کہ شایداسی کو وقت کا سفر کہا جاتا ہے کہ آدمی ایک سال کسی جگہ کیلئے روانہ ہو اور جب اس جگہ پہنچے تو وہاں سابقہ سال چل رہا ہو۔ اس فرق کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ وقت کے اعتبار سے ہونولولو سے 23گھنٹے آگے ہے۔

شیئر: