سام سنگ کمپنی کا رواں سال 320 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کا ہدف
سام سنگ کمپنی نے رواں سال تین سو بیس ملین اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی 40 ملین فیچر فون ، 20 ملین ٹیبلٹ اور 5 ملین وئیر ایبلز کی فروخت کو بھی ہدف کا حصہ بنائے ہوئے ہیں۔ 320 ملین اسمارٹ فون کی فروخت کا ہدف کمپنی کے پچھلے سال فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کی تعداد کے برابر ہی ہے۔ کمپنی نے یہ ہدف مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اسمارٹ فون کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث رکھا ہے۔ سامسنگ کمپنی کے نزدیک اگر وہ اس ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ سکے گی۔واضح رہے کہ سال 2017 میں ایپل کمپنی کے 200 ملین اور ہواوے کمپنی کے 150 ملین اسمارٹ فونز فروخت ہوئے تھے۔