Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سامسنگ گلیکسی اے8 (2018) کے پری آرڈر شروع

سام سنگ کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 8 (2018) اسمارٹ فون کو پچھلے ماہ متعارف کروایا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسمارٹ فون کے پری آرڈر لینا شروع کردیئے ہیں۔گلیکسی اے8 میں 5.6 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں کمپنی نے فرنٹ پر سیلفی کیلئے 16 میگا پکسل اور 8 میگا پگسل کے دو کیمرے شامل کیے ہیں۔ اسمارٹ فون کا بیک کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔یہ فون کمپنی کے دیگر اسمارٹ فونز کی طرح واٹر پروف بھی ہے۔سامسنگ پے اور گئیر وی آر سپورٹ کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 565 ڈالر ہے۔

شیئر: