Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نعمان میں افغان فضائی حملے ،2کمانڈروں سمیت 20 داعشی ہلاک

کابل ۔۔۔افغان پولیس کے مطابق صوبہ نعمان کے ضلع علی نگر میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے داعشی جنگجو کے خلاف فضائی حملے کئے گئے تاہم ان فضائی حملوں میں داعش کے جنگجوئوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے 2 کمانڈروں سمیت 20 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ۔ صوبہ کنر کے ضلع نارائی میں ایک طالبان کمانڈر سمیت 4 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  طالبان ایک گھر میں دھماکہ خیز مواد تیار کر رہے تھے ۔اس دوران حادثاتی طور پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کمانڈر سمیت 4 طالبان جنگجو موقع پر ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق اس بم دھماکے میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

شیئر: