Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 6بچے جاں بحق

 کابل۔۔۔افغانستان میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں 6بچے جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع دولت آباد میں ایک اسکو ل کے نزدیک بچوں کا ایک گروپ کھیل رہا تھا کہ اچانک وہاں پڑی ہوئی اشیاء سے انکی ٹھوکر لگنے دھماکہ ہوگیا جسکے نتیجے میں 6بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمر 6سے 12سال کے درمیان تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔
 
 

شیئر: