حیدرآباد - - - - - تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے کمباپور میں وی آ راے سائیلو کی مشتبہ موت کے واقعہ کیخلاف اس کے رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ بتایاجاتا ہے کہ 2دن پہلے اس علاقہ سے غیر قانونی طور پر ریت کی کانکنی کی دیہاتیوں کی جانب سے اطلاع دیئے جانے پر وی آراے سائیلو وہاں پہنچا اور غیر قانونی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش کی تاہم بتایاجاتا ہے کہ ٹریکٹر کی ٹکر سے اس کی موت ہوگئی ۔اس ٹریکٹر میں ریت منتقل کی جارہی تھی ۔ دیہاتیوں اور اسکے رشتہ داروںنے الزام لگایا کہ ریت کے مافیا کے ٹریکٹر سے اس کو ٹکر دیدی گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی تاہم حکام کی جانب سے اس کی تردید کی جارہی ہے۔سائیلو کے رشتہ داروں نے اس سے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔