Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیورپول بمقابلہ ایورٹن، نسل پرستانہ ریمارکس

 
لندن:انگلینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے لیور پول اور ایورٹن کے درمیان ہو نے والے ایف اے کپ میچ میں نسل پرستی کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کردیا ۔ یہ میچ لیور پول نے1-2گول سے جیت لیا ۔مبینہ نسل پرستی کا معاملہ میچ کے پہلے ہاف کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایورٹن کے کھلاڑی میسن ہولگیٹ نے لیور پول کے فارورڈ روبرٹو فرمینو کو گول لائن پر دھکا دیا جس سے وہ تماشائیوں میں جا گرے۔ فرمینو نے واپس آکر میسن کو پرتگالی زبان میں برا بھلا کہا اور گالیاں دیں۔سیاہ فام میسن نے بعد میں الزام لگایا کہ فرمینو نے انہیں نسل پرستانہ ریمارکس کا نشانہ بنایا۔ریفری سے بھی ان کیب رپورٹ میں مکمل تفصیل مانگی گئی جو اس واقعے کے دونوں کھلاڑیوں کو آپس میں الجھنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔اس میچ میں پہلے ہاف کے دوران ملنرنے گول کرکے لیور پول کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف کے دوران سیگرڈسن نے برابر کردیا تاہم کھیل کے آخری منٹوں میں وان ڈک نے فیصلہ کن گول کرکے لیور پول کو فتح دلادی ۔ وان ڈک لیور پول کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔اس کامیابی سے لیورپول کی ٹیم ٹورنامنٹ کے چوتھے راونڈ میں پہنچ گئی۔

شیئر: