Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ میری پارٹی کو دیاجائے، فضل الرحمان

اسلام آباد... جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا عہدہ میری پارٹی کو دیا جائے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے یہ تجویز گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت بلوچستان میں حکومت کو انتہائی مشکل کا سامنا ہے اور وہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے روزانہ ہی کوئی نہ کوئی وزیر استعفیٰ دے رہا ہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ن) کی وہاں حکومت ہے اور اگر اسی طرح ہلچل مچی رہی تو تحریک عدم اعتماد منظور بھی ہوسکتی ہے۔

شیئر: