Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران نے شادی نہیں کی صرف پیغام بھیجا ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد... تحریک انصاف نے اپنے سربراہ عمران خان کی شادی کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی عمران خان نے بشری مانیکا نامی خاتون سے شادی نہیں کی بلکہ انہیں صرف شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ خاتون نے اپنے بچوں اور خاندان سے بات چیت کیلئے وقت مانگا ہے۔ اگر وہ شادی کا پیغام قبول کرلیتی ہیں تو عمران خان خود اعلان کرینگے۔ میڈیا کو چاہئے کہ وہ ان دونوں خاندان کے نجی معاملات کا خیال رکھیں۔ ادھر پارٹی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی شادی کی خبر دینے والے صحافی نے انتہائی نجی معاملے کو عوام کے سامنے پیش کیا جس پر افسوس ہے اور اپنی پبلک لائف نہ رکھنے والی خاتون کی زندگی کو پبلک کیا گیا۔

شیئر: