Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن پکوڑے بنانے کی ترکیب‎

اجزاء :
چکن : 500 گرام
پیاز (باریک کٹے ہوئے ) : 125 گرام
ہری مرچیں ( پسی ہوئی ) : 8 عدد
کالی مرچیں ( پسی ہوئی ) : آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچیں ( پسی ہوئی ) : آدھا چائے کا چمچ
نمک : آدھا چائے کا چمچ
چائنیز نمک : ایک چائے کا چمچ
سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا : ایک کپ
کاٹیج چیز : ایک پیکٹ
انڈا : ایک عدد
اجوائن : آدھی چائے کا چمچ
سرخ مرچیں ( پسی ہوئی ) : ایک کھانے کا چمچ
دہی : ایک کپ
ترکیب : چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور  اس پر نمک اور دہی لگا کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔اس دوران ایک پیالے میں اجوائن ،نمک ،چائنیز نمک ،چاولوں کا آٹا ،ہری ،کالی ،سفید ا سرخ مرچیں ،پیاز ،انڈا اور کاٹیج چیز ڈال کر سب کو اچھی طرح مکس کریں اور پھر اس میں چکن شامل کر کے دو سے تین   گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں اور پھر ڈیپ فرائی کرلیں ۔ منفرد ذائقے کے چکن پکوڑے آلو کے چپس ،رائتے اور کیچپ کے ساتھ سرو کئے جاسکتے ہیں ۔
مزیدار ریسپیز کےلئے تصویر کلک کریں:

شیئر: