اسلام آباد.... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لگتا ہے نوازشریف خود حکومتی مدت پوری ہونے نہیں دینا چاہتے،انہیں کوئی پروا نہیں کہ بلوچستان میں کیا ہورہا ہے۔ اتوار کو ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک بھی وفاقی وزیر بلوچستان نہیں گیا۔لگتا ہے کہ نوازشریف خود نہیں چاہتے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔