Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشریٰ نے خلع نہیں لی، میں نے طلاق دی،فرید مانیکا

  اسلام آباد.... چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بشریٰ مانیکاسے تیسری شادی کی گرم افواہوں پر بشریٰ مانیکاکے سابق شوہرخاورفریدمانیکابھی میدان میں اترآئے۔ انہوں نے بشریٰ مانیکاکی جانب سے ان سے خلع لینے کی خبروںکی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے بشری بی بی کوطلاق دی ہے۔لیکن وجوہ فی الحال نہیں بتاسکتا۔ بشریٰ مانیکانے ان سے خلع نہیںلی تھی اورناہی ان کی سابقہ بیوی نے کبھی خلع کیلئے کہاہے بلکہ یہ بات ریکارڈ پرلاناچاہتاہوںکہ میں نے بشریٰ بی بی کوخودسے طلاق دی ہے۔طلاق دینے کے وقت،وجوہ ،دورانیے اوردیگرمحوگردش خبروںکے سوال پربشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاورفرید مانیکانے کہاکہ فی الحال میںنہیںبتاﺅںگا۔

شیئر: