Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ ورلڈ کپ انڈر19 ٹرافی کی رونمائی

 
کرائسٹ چرچ: آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ اوول گراونڈ میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں تمام 16 ممالک کے کپتانوں نے بطور خاص شرکت کی اور ٹرافی کے ہمراہ ان کی روایتی تصویر بھی بنائی گئی۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ کے صدر ڈیبی ہیکلے نے ہر 2 برس بعد منعقد ہونے والے ایونٹ میں شریک مہمان ٹیموں کا خیرمقدم کیا۔پیر سے شروع ہونے والے وارم اپ میچز کا سلسلہ 11 جنوری تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کا افتتاح 13 جنوری کوہوگا۔ ابتدائی دن 4 میچز شیڈول ہیں جس میں گروپ ’ ڈی ‘ میں پاکستان اور افغانستان مد مقابل ہوں گے۔ گروپ ’ بی ‘ کا ابتدائی مقابلہ پاپوانیوگنی اور زمبابوے میں ہوگا۔ گروپ ’ سی ‘ کی پہلی آزمائش بنگلہ دیش اور نمیبیا میں ہوگی۔ گروپ ’ اے ‘ میں شریک میزبان نیوزی لینڈ کا سامنا ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔
 

شیئر: