پاکستان جوڈو فیڈریشن ،کھلاڑی ہنگری جائیں گے
اسلام آباد: پاکستان جوڈو فیڈریشن نے3 کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپکس گیمز2020کی تیاری کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایا کہ یوتھ اولمپکس گیمز رواں سال اکتوبر میں ارجنٹائن میں منعقد ہوں گے جبکہ اولمپکس گیمز جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں ابھی سے تیار کرنے کیلئے پاکستان جوڈو فیڈریشن نے دو ماہ کی ٹریننگ کیلئے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز سے قبل کھلاڑیوں کو کوالیفکیشن راونڈ میں بھجوائیں گے تاکہ وہ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرسکیں ۔ ہنگری بھیجنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ہفتے تک کیا جائیگا۔ فیڈریشن کے2ٹیکنیکل آفیشلز انٹر نیشنل جوڈو فیڈریشن (آئی جے ایف) ریفری اینڈ ججز کورس میں شرکت کیلئے 17جنوری کو ابوظبی روانہ ہونگے ۔کورس میں پورے ایشیا سے آفیشلز شرکت کرینگے ۔ کورس میں اولمپکس گیمز 2020ء کے نئے رولز کے حوالے سے ٹیکنیکل آفیشلز کو آگاہ کیا جائیگا۔