ریسلنگ ا سٹار گولڈ برگ پاکستان آئیں گے
لاہور :انٹرٹینمنٹ ریسلنگ کے سپر ا سٹار گولڈ برگ بھی فری اسٹائل ریسلنگ کے پاکستانی رنگ کو چار چاند لگائیں گے۔ پاکستانی مداحوں کو 51سالہ امریکی پہلوان گولڈ برگ کی پاکستان آمد کی امید لگ گئی، لاکھوں مداح ان کے دورہ پاکستان کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ انتظار ابھی سے بڑھنے لگا ریسلنگ کے عالمی چیمپیئن اور سال بھر کے ناقابل شکست گولڈ برگ کے ا سٹائل، پکے داو ، تگڑے جوڑے اور ایکشن پاکستان میں دیکھے جائیں گے۔ پاکستان میں ریسلنگ انتظامیہ کو گزشتہ سال بڑی کامیابی ملی جب ڈبلیو ڈبلیو ای کے بڑے نام پاکستان میں اِن ایکشن ہوئے۔ 2018ء میں مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ کے آنے سے فری اسٹائل ریسلنگ کے رنگ میں رونقیں دوبالا ہوں گی۔