Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین پانی کے بلوں میں اضافے سے نالاں

ریاض .... صارفین نے پانی کے بلوں میں اضافے کا شکوہ کردیا۔ نیشنل واٹر کمپنی نے اسکی تصدیق کردی۔ بل ادارے کے ڈائریکٹر سیف الحواشی نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کے بل میں اضافے کے 5اسباب ہیں۔ پہلا سبب نرخنامے میں تبدیلی،د وم نکاسی آب کا بل بھی اس میں شامل کردیا گیا ہے۔اس سے بھی 50فیصد اضافہ ہوا ہے۔صارفین نے معلومات اپ ڈیٹ نہیں کرائیں۔ پانی زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ عمارت کے اندر پانی رسنے کا مسئلہ بھی بل میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ 2017ءکے دوران بل میں اضافے کی شکایات 2.5فیصد تک کی گئیں۔ 2016ءمیں اس سے زیادہ تھی۔ شکایات کا تناسب 3.2فیصد ریکارڈ کیا گیاتھا۔
 
 

شیئر: