الجوف .... الجوف پولیس نے پیٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والے بنگلہ دیشی کو زدوکوب کرکے اس سے نقدی چھیننے والے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی کو تشدد کا ہدف بنانے والی وڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ بنگلہ دیشی نے القریات کمشنری کے المطار پولیس اسٹیشن پہنچ کر رپورٹ درج کرادی تھی۔ واردات میں 3 افراد ملوث تھے۔ تینوں کی شناخت کرلی گئی۔ گرفتار شدہ سعودی عمر کے دوسرے عشرے میں ہے۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔ دیگر دو حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔