بورے .... بورے والا میں ٹرالر اور مسافر میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔چیچہ وطنی روڈ پر بورے والا جانیوالی وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث سامنے سے آنیوالے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے. ایک زخمی اسپتال میں جا کر دم توڑ گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو، پولیس اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں ماں باپ اور بیٹا بھی شامل ہے۔ ریسکیو کارروائیوں میں ریسکیو ٹیموں کے علاوہ علاقہ مکینوں نے بھی حصہ لیا۔