کوئٹہ .... بلوچستان کے وزیراعلی ثناءاللہ زہری کے ایک اور وزیر کے استعفیٰ دینے کے بعد مستعفی وزراءکی تعداد 6ہوگئی۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ ہفتے پیش کی گئی تھی۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ اسے 65کے ایوان میں 40ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے تاہم مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے اسکی تردید کی اور کہا کہ ان کے پاس صرف 20ارکان ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کے درمیان ملاقاتوں میں تیزی آگئی ہے۔