لاہور.... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے کنٹینر کی تیاری مکمل کر لی گئی ۔کنٹینر کے ساتھ10 فٹ چوڑا اور5 فٹ لمبا اضافی اسٹیج بھی جوڑا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جسٹس علی باقر نجفی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی جماعت کے ذمہ داران کو کنٹینر کی تیاری کا حکم دیا تھا جسے تمام سہولتو ں سے آراستہ کر کے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کنٹینر میں ائیر کنڈیشنڈ، ہیٹر، صوفے ، فریج سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔