Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورون، سونم، دیپیکا اور اب تاپسی پنوں

2017 کے آخر میں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بالی وڈ میں ہرکوئی اپنی شادی کا پروگرام بنارہا ہے ۔ورون دھون، سونم کپور اور دیپیکا پڈوکون کی جانب سے 2018 میں شادی کرنے کی چہ میگوئیوں کے بعد اب 30 سالہ اداکارہ تاپسی پنوں کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں تاہم تاپسی نے کہا ہے کہ وہ اس طرح شادی نہیں کریں گی جو میڈیا کی خبروں میں چھائی رہے، وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا میں نے آج تک کسی کرکٹر، اداکار، ڈائریکٹر اور کاروباری شخص سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی میں ایسے کسی شخص سے شادی کروں گی۔ 
 

شیئر: