Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بپاشا باسو نے 39 بہاریں دیکھ لیں

 بالی وڈ کی مشہور ہیروئن بپاشا باسو نے اپنی زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں۔وہ 7جنوری 1979 کو ہندوستان کے شہر دلی میں ایک بنگالی گھرانے میںپیدا ہوئیں۔ انہوں نے کم عمری میںہی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ۔مشہور ماڈل ہونے کی بنا پر بپاشا کو بالی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے کا سنہری موقع ملا۔ سانولی رنگت والی بپاشا باسو نے 2001 کی فلم ' اجنبی' سے فنی سفر کا آغاز کیا۔انہیںپہلی ہی فلم پر زبردست پذیرائی ملی پھر ایک کے بعد ایک فلم میں وہ اپنے فن کا لوہا منواتی گئیں۔ بپاشا نے مشہور فلموں میں معروف اداکاروں کےساتھ کام کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔ بپاشا باسو 2016 میں اداکار کرن سنگھ کےساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی ہیں۔
 

شیئر: