آسٹریلوی ویمنز ٹیم ہند کا دورہ کرے گی
میلبورن:آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ میں ہندکا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کا حصہ ہو گی۔ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل ہنداے ویمنز ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم ہندمیں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی 20 سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، ہند اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔