Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز چیمپیئن شپ : شاکرہ اور انسیہ کی عمدہ بولنگ، ویسٹ انڈیزنے سری لنکا کوہرادیا

تروبا:انٹر نیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی ویمنز چیمپیئن شپ کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی بولر زشاکرہ سلمان اور انیسہ محمد کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں سری لنکن فتح کے لئے 141رنز کے تعاقب میں7وکٹوں کے نقصان پرصرف69رنز بنا سکی اور 71رنز سے شکست کھا گئی ۔ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کیا تھا اور اسے ٹی ٹوئنٹی میں بھی 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنرز ہیلی میتھیوز اوراسٹیفانی ٹیلرکی عمدہ شراکت اور با لترتیب37و 31رنز کی بدولت4وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا کو141رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گئی۔میریسا اور برٹنی کوپر22اور20رنز کے ساتھ نا ٹ آوٹ رہیں۔اینوکا رناویرا نے 2وکٹیںلیں۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی2بیٹرز بل فگرز میں پہنچ پائیں۔ان میں ایما کنچنا17رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ مہمان ٹیم مقررہ20اوورز میں69رنز تک ہی پہنچ سکی ۔شاکرہ سلمان نے3اوورز میں6رنز دےکر2اورانیسہ محمد نے4 اوورز میں14رنز دےکر2وکٹیں لیں۔ ایک، ایک کھلاڑی کو ہیلی میتھیوز اور دیاندرہ ڈوٹن نے آوٹ کیا۔ ہیلی میتھیوز کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: