Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فخر زمان زخمی، دوسرے ون ڈے سے باہر

 
نیلسن:نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل ہی اس وقت دھچکا لگا جب فخر زمان زخمی کے زخمی ہونے کاانکشاف ہوا۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ وب سنگھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر کی دائیں ران پر چوٹ لگی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے میچ سے قبل فخر کی انجری کا معائنہ کیا اور 100فیصد فٹ نہ ہونے پر انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے سبب وہ دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے۔فخر کی جگہ دوسرے ون ڈے میں امام الحق کو قومی ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن امام الحق کامیاب نہ ہو سکے اور ایک اٹھتی ہوئی گیند پر غلط شاٹ لگاتے ہوئے صرف 2رنز پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور توقع ہے کہ وہ تیسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

شیئر: