ریاض ...کروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر لاپتہ ہوگیا۔باخبر ذرائع کا کہناہے کہ چند روز قبل سونے سے بھرا کارٹن ریاض پہنچا تھا۔ کروڑوں ریال مالیت کا تھا۔ لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ سونا ایک طیارے کے ذریعے باہر سے آیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہناہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہا۔ کئی امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ایک یہ ہے کہ طیارے کی لینڈنگ سے قبل ہی گم ہوگیا۔دوسرا امکان یہ ہے کہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے وقت غائب کیاگیا۔ متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔