Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ 10 ہزار اسامیوں پر کوئی سعودی ملازم نہیں

 ریاض..... دفتری مشاورت پیش کرنے والی اسٹراٹیجک کمپنی نے رپورٹ پیش کرکے واضح کیا ہے کہ 2017 ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران 110 ہزار اسامیاں ایسی ریکارڈ پر آئی ہیں جن پر کوئی سعودی ملازم نہیں جبکہ سال مذکور کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار سے زیادہ غیر ملکی مملکت کو خیرباد کہہ گئے اور ان کی جگہ صرف 18 ہزار سعودیوں نے روزگار حاصل کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی نجی اداروں کو کثیر تعداد میں چھوڑ رہے ہیں لیکن اس تناسب سے خالی ہونے والی ملازمتیں پوری کرنے کیلئے سعودی شہری آگے نہیں بڑھ رہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مدینہ منورہ، باحہ اور الجوف میں بیروزگاری 6.6 فیصد ہے جبکہ نجران اور عسیر میں بیروزگاری کی شرح 9 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ 

شیئر: