Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوریت سے تنگ میاں بیوی مکان فروخت کرکے دنیا کی سیر پر روانہ

 لنکن ، برطانیہ ..... لندن کے نواحی علاقے لنکن کی ایک فیملی روزمرہ کے معمولات کی یکسانیت کے سبب پیدا ہونے والی بوریت سے تنگ آکر اپنا قیمتی مکان اور سارا مال و متاع فروخت کرکے 5بچوں سمیت دنیا کی سیر کے لئے نکلنے کی تیاری کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب فائے اور میتھیو گوڈنگ اپنے 5بچوں کے ساتھ بہت خوش ہیں کہ انہیں دنیا گھومنے کا موقع ملے گا۔ حالانکہ یہ فیملی یہاں4بیڈ روم والے ایک عالیشان لگژری مکان میں رہائش پذیر تھی لیکن یہ رہائش اپنی تمام تر سہولیات کے باوجود انہیں خوش نہیں رکھ سکی اور آخر کار انہوں نے اسے ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اب وہ دنیا دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیر عالم کے حوالے سے انکا شو ق اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنا کاروبار بھی بند کردیا جو موڈگیج کی دلالی کا تھا۔ گھر فروخت کرکے دنیا کی سیر کو جانے کے حوالے سے انکی جو خبر دنیا بھر کو معلوم ہوئی تو 32ہزارلوگوں نے انسٹا گرام پر یہ پیغام دیا کہ وہ بھی فائے اور میتھیو کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں تاہم ایسے اقدام کیلئے انسان میں ہمت بھی ہونی چاہئے اور یہ سمجھ بھی ہونی چاہئے کہ وہ جس مشن پر جارہا ہے وہ واقعی انہیں خوش رکھ سکے گا۔جوڑے نے اپنی فورڈ گلیکسی کار بھی فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 

شیئر: