Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ، بیٹے 6 مہینے کی زبردست محنت سے سکس پیک والے جوان بن گئے

جیامین.....  مٹاپا او رزیادہ وزن کو انسانی صحت کیلئے ہمیشہ ہی خطرناک اور نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا اب اپنا وزن کم کرنے کے لئے طرح طرح کی ترکیبوں اور دوائوں کے استعمال میں لگی ہوئی ہے مگر یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کے اپنے عز م و حوصلے کے بغیر زیادہ کارگر ثابت نہیں ہوتیں او راسکے لئے عزم و حوصلے کو یکجا کرنا بہت ہی جان جوکھم کا کام ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اگر انسان کسی بات پر پوری طرح سے تندسی سے لگ جائے تو کوئی کام نا ممکن نہیں۔ ایسا ہی یہاں رہنے والے ایک باپ بیٹے نے کر دکھایا ہے جس پر سب حیران ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ڈنگ گولیان نامی ایک فوٹو گرافر اور اسکے والد نے محض 6 مہینے میں محنت اور ورزش کرکے  ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیامین کے رہنے والے دونوں باپ بیٹوں نے گزشتہ سال مارچ میں ایک جمنازیم میں داخلہ لیا تھا ۔ پہلے فوٹو گرافر ڈنگ گولیان خود اس کا م کی جانب راغب ہوا۔ اسکے بعد اس نے اپنے باپ کا بھی حوصلہ بڑھایا کیونکہ باپ اور بیٹے دونوں ہی اچھے خاصے مٹاپے، چوڑی کمر اور توند کے مالک تھے۔ بہرحال اس کے باپ کو راضی کرنے کیلئے خاندان کے ایک فرد نے بھی انکی بہت حوصلہ افزائی کی اور وہ مسلسل ترغیب دیتا رہا کہ وہ اپنا وزن کم کریں او رجوانوں کی طرح سکس پیک کے حامل بن جائیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تینوں کی محنت کام آئی اور 32سالہ بیٹے اور اسکے 53سالہ باپ دونوں نے غیر ضروری مٹاپے اور چربی سے6ماہ میں نجات حاصل کرلی ۔انکی کامیابی علاقے کے دیگر لوگوں میں حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے اور بہت سے لوگ جو جمنازیم جانے سے گھبراتے تھے اور مٹاپے کی وجہ سے سستی کاہلی کا شکار رہتے تھے اپنے طور پر ورزشیں شروع کردی ہیں اور کچھ لوگوں نے جمنازیم میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔ جن لوگوں نے ان دونوں باپ بیٹے کو ایک سال قبل دیکھا ہوگا انکے لئے یقینی طور پر اب ان دونوں کو دیکھ کر یہ سمجھنا مشکل ہوگا کہ یہ وہی دونوں ہیں  دونوں کی نئی تصاویر فوٹو گرافر کی ماں نے اتار کر نیٹ پر جاری کی ہیں۔

شیئر: