’ٹیلی گرام‘ بھی کرنسی متعارف کرائیگا
نیویارک ۔۔۔ انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ نے ابھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ٹیکنالوجی ادارے ’ٹیک کرنچ‘ نے ’ٹیلی گرام‘ کے متعدد ذرائع سے خبر دی ہے کہ انسٹنٹ میسیجنگ ایپ شروعاتی طور پر 50 کروڑ امریکی ڈالر (پاکستانی 50 ارب روپے سے زائد) کی مالیت کی ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹیلی گرام اس حوالے سے تھرڈ پارٹی کے تحت ایک خصوصی پرائیویٹ چیٹ فیچر بھی متعارف کرائے گاجس کے ذریعے ایپلی کیشن اپنے صارفین کو دنیا بھر میں پیسوں کی منتقلی و وصولی کی سہولت فراہم کرے گی۔