Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

11ستمبر کی فائل بند کی جائے، سعودی عرب

نیویارک .... سعودی عرب نے امریکہ کے وفاقی جج سے 11ستمبر کے طیارہ حملوں کی بابت مقدمات کی فائل بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی وکلاءنے موقف پیش کیا کہ امریکی کانگریس کے منظور کردہ جاسٹا قانون سے طیارہ حملوں کی بابت زمینی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ زمینی حقیقت یہ ہے کہ 11ستمبر 2001ءکو ہونے والے طیارہ حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔ سعودی وکلاءنے اس امر کی جانب بھی امریکی وفاقی جج کی توجہ مبذول کرائی کہ جاسٹا قانون نے طیارہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اعزہ کو ناکافی دلائل کی صورت میں سعودی عرب کے خلاف دعوے پیش کرتے رہنے کا حق نہیں دیا۔سعودی وکلاءنے یہ نکتہ بھی اجاگر کیا کہ امریکی عدالتوں کے آخری فیصلوں نے یہ بات اجاگر کردی ہے کہ اگر کوئی شہری مقدمہ دائر کرے تو اسے سماعت سے قبل شواہد اور دعوﺅں کی نوعیت کا گہرائی اور گیرائی سے مطالعہ کرنا ہوگا۔ کسی بھی غیر ملک کے خلاف دعوے کی بابت عدالت کو اپنے اختیارات استعمال کرنے سے قبل مذکورہ نکتے پر توجہ دینا ہوگی۔ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہ طیارہ حملوں میں سعودی ریاست یا کسی سعودی عہدیدار کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
 

شیئر: