ترکی کی شرح نمو توقع سے زیادہ
استنبول۔۔۔ترکی کے وزیر برائے ترقیاتی امور لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ 2017 کے ماہ نومبر کے صنعتی اعداد وشمار نے سال کی آخری سہ ماہی میں شرح نمو توقع سے کہیں زیادہ ہے۔ ایلوان نے کہا کہ نومبر 2017 کے حوالے سے صنعتی اعداد و شمار کے مطابق سالانہ صنعتی پیداوار کی سطح 7 فیصد کے اضافے کے ساتھ گزشتہ10 برسوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مالی منڈیوں کی توقعات کے مطابق ہونے والی یہ شرح سال کی آخری سہ ماہی میں ترقی کی رفتار انتہائی تیز ہونا ہے۔