استنبول۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ۔ ہمارا ایک ہی دین ہے جو اسلام ہے ۔ افریقی ممالک کے دورے میں تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہاکہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے ۔ وہ سنی یا شیعہ کی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتے ہیں۔ طیب اردگان نے مزید کہا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کیلئے انتہائی محتاط رہنا ضروری سمجھتے ہیں ۔