Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 اور ایکس اے 2 الٹرا متعارف کرادئیے گئے

سونی کمپنی کی جانب سے ایکس اے سیریز کے دو نئے اسمارٹ فون ایکس اے 2 اور ایکس اے 2 الٹرا کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ایکس اے 2 میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے جبکہ ایکس اے 2 الٹرا میں 6 انچ ڈسپلے ، 4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ دونوں اسمارٹ فونز میں 23 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔  ایکس اے 2 میں 3300 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری جبکہ ایکس اے 2 الٹرا میں 3580  ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی گئی ہے ۔ اسمارٹ فونز کی فروخت فروری سے شروع ہو گی۔ فون کی قیمتوں سے متعلق کوئی اعلان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونی کمپنی کے اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آ گئیں

شیئر: