مدینہ منورہ.... ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد نجیب عبدالرزاق نے منگل کو مدینہ منورہ پہنچ کر مسجد نبوی شریف کی زیارت کی۔ انہوں نے روضہ مبارک میں دوگانہ ادا کیا اور پھر پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کی خدمت اقدس میں صلاة و سلام پیش کیا۔ مسجد نبوی پہنچنے پر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر مضلی عبدالرحمان المشحن ، سیکریٹری سربرا ہ انتظامیہ حرمین شریفین ڈاکٹر علی العبید اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کے دیگر عہدیدار وں نے ان کا خیرمقدم کیا۔گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بھی ان سے ملاقات کی۔