اسلام آباد... چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ممنوعہ فنڈز کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات ختم کرکے انہیں ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرلیا۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں کی سماعت چیمبر میں کی اور انہیں ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبرمیںتحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو فارن فنڈنگ پارٹیاں قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کی تھیں۔