کرکٹ ٹیم کا ڈیونیڈن میں ڈانس سے استقبال
ڈیو نیڈن: نیوزی لینڈ کیخلا ف تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے ڈیو نیڈن پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا مقامی افراد نے شاندار استقبال کیا۔ گرین شرٹس کو ڈیونیڈن پہنچنے پر اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ڈیونیڈ ن انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر مقامی کمیونٹی ماری کے افراد نے شہرہ آفاق ہاکا ڈانس سے ان کا استقبال کیا۔ قومی ٹیم اس ڈانس سے خوب لطف اندوز ہوئی اور بعض نے اس کی فلم بھی بنائی ۔ فاسٹ بولر حسن علی نے ماری کمیونٹی کے افراد کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ انہوں نے ایک ماری موسیقار کے ساتھ بھی تصویر کھنچوائی ۔یاد رہے کہ ہاکا ڈانس ماری ثقافت میں جنگ سے پہلے اپنے طاقت اور قوت کا مظاہرہ کرنے کےلئے کیا جاتا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم آل بلیکس بھی اپنے ہر میچ سے قبل یہ ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہے ۔