Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرحان اختر 44 کے ہوگئے

بالی وڈ کے مشہور فلمساز اور بہترین اداکار فرحان اختر44 برس کے ہوگئے ۔ معروف مصنف، شاعر اور فلم رائٹر جاوید اختر اور ان کی پہلی اہلیہ ہنی ایرانی کے بیٹے فرحان اختر اداکار، فلمساز ، پروڈیوسر اورمصنف ہیں ۔ وہ گلوکاری میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ فرحان اختر نے 1991 میں ریلیز ہونےوالی معروف فلم ' لمحے' سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا ۔فلم ہدایتکار کے طورپر بہترین خدمات پیش کرنے کے بعد فرحان نے اپنا پروڈکشن ہاﺅس بنایاہے جہاں وہ اپنی بہن زویا اختر کےساتھ کام کرتے ہیں۔1991 سے 2007 تک فلموں میں ہدایتکار اور پروڈیوسرکے طورپر خدمات انجام دینے کے بعد فرحان نے 2008 کی فلم ' راک آن ' سے اداکاری کا آغاز کیا جسے کافی سراہاگیا۔ وہ کئی فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں ۔گزشتہ برس ان کی فلم ' لکھنو سینٹرل' ریلیز ہوئی تھی۔
 

شیئر: