Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ، آر ایس ایس اور بجرنگ دل میں ہیں دہشتگرد، وزیر اعلیٰ کرناٹک

بنگلور۔۔۔۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رمیانے بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور بجرنگ دل میں دہشتگرد موجود ہیں۔واضح ہوکہ امیت شاہ نے کل ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے سدھا رمیا پر ووٹ بینک کی سیاست کرنے کا الزام لگایا تھا۔ وزیر اعلیٰ سدھا رمیا نے کہا کہ بی جے پی ، آر ایس ایس اور بجرنگ دل تنظیمیں بھی دہشتگردوں کے راستے پر گامزن ہیں۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ، بجرنگ دل ، وشوہندوپریشد اور دیگر تنظیمیں بھی دہشتگردی پھیلانے کی کوششیں کررہی ہیں،جسے برداشت نہیں کرینگے۔

شیئر: