پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
نئی دہلی۔۔۔۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر طے ہوتی ہیں لیکن اب یہ واضح ہوا کہ ایک ماہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ روزانہ کچھ نہ کچھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ اب ڈیزل کی قیمت مختلف مقامات پر 51روپے اور 61روپے سے بڑھ کر 66روپے اور پٹرول کی قیمت 78روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔مرکزی حکومت فی الحال پٹرول و ڈیزل پر ایکسائز ڈیوڈی میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جبکہ ریاستی حکومتوں نے ویٹ میں کمی کی اپیل کی ہے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔واضح ہو کہ پچھلے سال جون سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں روزانہ طے کی جاتی ہیں اسلئے عام لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ روزانہ 5سے10روپے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قیمتیں اس طرح ہیں:
-
ممبئی۔51روپے فی لیٹر۔
-
بھوپال۔61روپے فی لیٹر۔
-
جالندھر۔65روپے فی لیٹر۔
-
رائے پور۔ 72روپے فی لیٹر۔
-
پٹنہ۔95روپے فی لیٹر۔
-
سری نگر۔98روپے فی لیٹر
-
چنڈی گڑھ۔92روپے فی لیٹر