Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار نمبرکا استعمال روکنے کی لئے وی آئی ڈی متعارف

نئی دہلی۔۔۔۔اتھارٹی آف انڈیا نے بطور شناختی پروف آدھار نمبر کے استعمال کو روکنے کیلئے ورچوئل آئی ڈیز ( وی آئی ڈی) متعارف کرایا ہے۔ اس سے آپ کو جب بھی اپنی آدھار معلومات کہیں دینے کی ضرورت پڑے تو 12ہندسے کے بجائے16ہندسے کی ورچوئل آئی ڈی دینی ہوگی۔یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق ورچوئل آئی ڈی جنریٹ کرنے کی یہ سہولت یکم جون سے لازمی ہوجائیگی۔ یو آئی ڈی اے  آئی نے کہا کہ یکم مارچ سے یہ سہولت فراہم کی جائیگی۔ آدھار بنانے والی ایجنسیوں کو معلومات کی رسائی نہیں دی جائیگی ۔یہ ایجنسیاں صرف ورچوئل آئی ڈی کی بنیاد پر کام کرسکیں گی۔ یو آئی ڈی اے آئی نے ورچوئل آئی ڈی کی جو سہولت پیش کی ہے ،اس کے تحت صارف جتنی مرتبہ چاہے ورچوئل آئی ڈی جنریٹ کرسکتا ہے ۔ یہ آئی ڈی صرف محدو دمدت کیلئے کارگر ہوگی۔

شیئر: