Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت

نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے تاجروں کے احتجاج کے باوجود غیر ملکی کمپنیوں کو واحد برانڈ خوردہ کاروبار کو غیر ملکی کمپنیوں کیلئے کھول دیا ہے۔ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پالیسی میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے حکومت نے ایک برانڈ خوردہ کاروبار اور تعمیراتی شعبے میں 100فیصد ایف ڈی آئی کو ہری جھنڈی دکھادی۔  غیر ملکی ایئرلائنز کوایئرانڈیا  کے 49فیصد حصص خریدنے کی اجازت دیدی، علاوہ ازیں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کیلئے بجلی کے شعبے میں بھی ایف ڈی آئی کو اجازت دی گئی ہے۔ یہ منظوری وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ۔

شیئر: