Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ نے برفباری سے جان بچانے کیلئے کیا کیا؟

 نارتھ کیرولینا....  نارتھ کیرولینا میں ایک مگر مچھ نے شدید سردی اور برفباری کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے جو حکمت عملی اختیار کی اس سے نہ صرف انکی سمجھ بوجھ اور فراست کا اندازہ ہوتا ہے بلکہ یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ یہ کس طرح اپنے جسم کے درجہ حرارت میں کمی بیشی کرتے ہیں اور زندہ رہنے کیلئے دوسرے اعضا ء کو کس طرح حرکت میں رکھتے ہیں۔ واضح ہو کہ  یہ مگر مچھ  اس وقت بہت زیادہ حساس ہوجاتے ہیں جب سردی شدت اختیار کرلیتی ہے اورپانی منجمد ہونے کے قریب ہوجائے تو ایسی صورت  میں وہ اپنے منہ کا اگلا حصہ جس میں انکی ناک بھی شامل ہے پانی اور برف سے باہر نکالے رکھتے ہیں تاکہ انہیں سانس لینے میں آسانی ہو اور وہ زندہ رہ سکیں۔ یہ مگر مچھ اس وقت تک  پرانی حالت میں پڑے رہتے ہیں جب تک برف پگھلنا نہ شروع ہوجائے اور جیسے ہی برف پگھلتی ہے یہ مگر مچھ اپنے جسم کا درجہ حرارت معمول پر لانے کیلئے مختلف حرکات کرتے ہیں اور ان میں رفتہ رفتہ زندگی کی رمق پیدا ہوتی ہے اور وہ پھر پہلے جیسے پھرتیلے ہوجاتے ہیں۔ جہاں اس مگر مچھ کی تصویر اتاری گئی ہے وہ تالاب تھا جس کا پانی پوری طرح سے جم گیا تھا۔ واضح ہو کہ مگر مچھوں کے اس نظام تنفس کو انگریزی میں برومیشن کہا جاتا ہے جس کے لئے ان جانوروں کو اپنے بدن کا درجہ حرارت اس حد تک گرادینا پڑتا ہے کہ وہ صرف زندہ رہ سکیں اور دوسری حرکت نہ کریں۔ یہ واقعہ سمندری جزیرے  شالوٹ کے قریب پیش آیا ہے۔
 
وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: