Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طوفان کے دوران پانی میں فٹبال کھیلنا ناممکن ہوگیا

 لینسٹر..... مقامی  فٹبال کلب نے جب مقامی فٹبال چیمپیئن شپ کا مقابلہ جیتا تو پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگ ہر جگہ فٹبال کھیلتے نظرآئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اظہار مسرت کے طور پر لوگوں نے  ریتیلے ساحل پر پہنچ کر فٹبال کھیلنے کی کوشش کی۔ ایسے ہی خوش مزاج لوگو ںمیں  شامل  ایک شخص نے زور دار کک مار کر فٹبال کو سمندر کی جانب پھینکا مگر اس وقت ایلونار نامی طوفانی لہریں اٹھ رہی تھیں نتیجہ یہ ہوا کہ فٹبال بار بار ساحل پر آجاتا او رکھلاڑی اسے دوبارہ کک مار کر پانی میں بھیجنے کی کوشش کرتے ۔ اس موقع کی تصاویر ساحل پر آنے والے لوگوں نے اتار کر جاری کردی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ واقعہ کیری نامی کائونٹی کے سینٹ فنانس بے پر پیش آیا اور وہیں اسکی وڈیو بھی تیار کی گئی۔ واضح ہو کہ آئرلینڈ کے اس ساحلی علاقے میں  آنے والے ایلنور طوفان کی رفتار 155 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔ طوفان کے نتیجے میں  ویسٹ کوسٹ پر  ہزاروں مکانات زیر آب آگئے تھے اور 27ہزار مکانات کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔
 

شیئر: