Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چم چم بنانے کی ترکیب

اجزاء:
پنیر (کاٹج چیز ) : ایک پیالی
سوجی : دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ( پسی ہوئی ) آدھا چائے کا چمچ
زردے کا رنگ : چٹکی بھر
گھی : ایک چائے کا چمچ
پستے : باریک کٹے ہوئے
ترکیب:پنیر ، سوجی ، بیکنگ پاؤڈر ، اور گھی کو ملا کر پندرہ سے بیس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں پھر اس میں الائچی اور زردے کا رنگ ملا کر پانچ منٹ مزید گوندھیں ۔چھوٹے چھوٹے چپٹے پیڑے بنا کر رکھ لیں ۔ بڑے سائز کی دیگچی میں چینی اور پانی کو ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکا کر شیرہ بنا لیں ۔ شیرے کو چولہے سے اتار کر اس میں چم چم کو احتیاط سے ایک ایک کر کے ڈالیں اور دس سے بارہ منٹ کے لیے ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں ۔ درمیان میں ایک سے دو مرتبہ ڈھکن کھول لیں تاکہ ابل کر باہر نہ آجائے ۔چولہے سے اتار کر دیگچی میں ہی مکمل طور پر ٹھنڈا ہو نے دیں ، پھر احتیاط سے ڈش میں نکال کر عرقِ گلاب اور پستے چھڑک کر گرم گرم پیش کریں ۔
مزیدار ریسپیز کےلئے تصویر کلک کریں:

شیئر: