Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن بریڈ رول بنانے کی ترکیب

اجزاء :
چکن  (چکن بون لیس ) : 500 گرام
آلو (ابلے ہوئے ) :2 عدد
بند گوبھی ( باریک کٹی ہوئی) : ایک چھوٹا پھو ل
شملہ مرچ  (باریک کٹی ہوئی ) : ایک عدد
گاجر (کش کی ہوئی) :ایک پیالی
نمک : حسبِ ذائقہ
کالی مرچ (پسی ہوئی ) :2 چائے کے چمچ
ہری مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چائے کا چمچ
سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ
انڈے : 2 عدد
سینڈ وچ بریڈ : ایک عدد
ترکیب :سب سے پہلے چکن کو اچھی طرح دھو کر ایک پین میں نمک ،کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں ۔ چکن میں صرف اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت گلنے تک خشک ہو جائے ۔ اب ایک پین میں پانی ابالیں اور اس میں سبزیاں ڈال کر صرف دو منٹ تک پکائیں اور پھر پانی سے نکال کر چھلنی میں ڈال دیں تاکہ ان کا سارا پانی نکل جائے  ۔ جب تک سبزیاں ٹھنڈی ہوں آپ ایک بڑے پیالے میں ابلے ہوئے آلو میش کریں اور تمام سبزیاں اس میں شامل کر دیں ۔ جب چکن اچھی طرح گل جائے اور اس کا پانی بھی خشک ہو جائے تو اس کے باریک ریشے کر کے اسے بھی سبزیوں کے پیالے میں شامل کر دیں اور سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال کر تمام چیزیں اچھی طرح مکس کریں ، رولز کا آمیزہ تیار ہے ۔ رولز تیار کرنے کے لئے پہلے کٹنگ بورڈ پر سلائس رکھیں اور تیز چھری کی مدد سے ان کے کنارے کاٹ لیں ۔ پھر سلائسز کو پانی سے گیلا کریں اور دباکر فالتو پانی نکال دیں پھر اس میں چکن اور سبزیوں کا آمیزہ رکھ کر احتیاط سے رول کریں تاکہ وہ ٹوٹنے نہ پائیں ۔  ایک پیالے میں دو انڈے ،چٹکی بھر نمک اور کالی مرچوں کے ساتھ پھینٹیں اور رولز کو انڈے میں ڈبو کر تل لیں ۔ مزئدار چکن بریڈ رول تیار ہیں . چائے کے ساتھ پیش کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:بریڈ پیزا بنانے کی ترکیب
 

شیئر: